خبر شامل کرتے ہیں لاہور سےہمارے بیورو چیف زوہیب عارف کے رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے گورنمنٹ سکولز کو پرائیویٹ کرنے کا اعلان ۔ گورنمنٹ سکولز نے بڑئے پیمانے پر احتجاج شروع کردیا۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دولو خورد کی ٹیچرز نے گورنمنٹ سکولز کو پرائیویٹ کرنے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے لاہور کی مصروف ترین شاہراہِ فیروز پور روڈ کو بلاک کر دیا ۔ٹیچرز کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے گورنمنٹ سکولز کو پرائیویٹ کرنے کا حکم نامہ فوری طور پر واپس لیا جائے اور مہنگائی کے اس دور میں ٹیچرز کے چولہوں کو ٹھنڈا ہونے سے بچایا جائے ۔ ٹیچرز کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی کے اس دور میں جب دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہوچکا ہے اس نازک دور میں ٹیچرز کی پینشن کو بھی ختم کیا جا رہا ۔ حکومت کے اس عمل سے نہ صرف کئی ہزار خاندانوں کی کفالت ختم ہو کر رہ جائے گی بلکہ بھوک و بیماری سے ہزاروں زندگیاں لقمہ اجل بن جائیں گی ۔ ٹیچرز کا مزید کہنا تھا کہ لیو انکیشمنٹ کی کٹوتی کو بھی فوری طور پر بند کیا جائے کیونکہ اس عمل سے ٹیچرز کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے ۔ احتجاج کے دوران ٹیچرز نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات کو فوری طور پر منظور نا کیا گیا تو ہم اپنے احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیں گے اور اس وقت تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں کیے جاتے اور ہماری بڑھتی ہوئی پریشانیوں کو کم نہیں کیا جاتا۔ احتجاج کے دوران ٹیچرز نے جہاں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے وہیں معصوم بچوں کو بھی تھام رکھا تھا۔
161