121

سینٹرل پولیس آفس میں قائم آئی جی پی کمپلینٹ سیل کی کارکردگی پر ایک جائزہ اجلاس ہوا, اجلاس کی صدرات آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ نے کی, مختلف نوعیت کی شکایات اور انکے اذالے پر مشتمل رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد آئی جی سندھ نے مذید ضروری ہدایات دیں۔

اجلاس میں شریک اے آئی جی کمپلینٹ سیل امیرسعود مگسی نے ذریعہ ہیلپ لائن,واٹس ایپ اور تحریری طور پر موصول ہونیوالی شکایات اور ان پر متعلقہ پولیس کی جانب سے کیئے گئے اذالہ اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

انہوں نے بتایا کہ ابتک سندھ پولیس کی مختلف رینج/یونٹس کو 2724 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 1481 شکایات کا ڈسپوزل کیا گیا۔اسی طرح واٹس ایپ پر ملنے والی 143 شکایات میں سے 88 کا اذالہ کیا گیا جبکہ 55 پر اذالہ اقدامات جاری ہیں۔

آئی جی سندھ نے ہدایات دیں کہ شکایات کا اذالہ میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے اور اس حوالے سے ہفتہ وار پروگرس رپورٹ میں بذات خود دیکھونگا اور آپکی جانب سے کیئے گئے فیصلوں کے معیار کو چیک کرونگا ان کا کہنا تھا کہ شکایات اور انکے اذالہ اقدامات میں میرٹ, شفافیت اور غیر جانبداری جیسے احکامات و ہدایات پر بھی میرا خصوصی فوکس ہوگا۔.
.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں