80

کراچی پولیس کی ہفتہ وار کاروائیاں مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمیت 1275 ملزمان گرفتار

کراچی پولیس کی ہفتہ وار کاروائیاں مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمیت 1275 ملزمان گرفتار

کراچی تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں انسداد جرائم کے دوران ڈاکوؤں سے ضلعی پولیس کے 30 مقابلے ہوئے دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 01 ڈاکو ہلاک جبکہ 36 زخمی ڈاکوؤں سمیت 51 ملزمان کو گرفتارکیا گیا ہے گرفتار ملزمان سے 41 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ, 03 گاڑیاں اور 20 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں ہیں برآمدہ اسلحہ کو فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے
کراچی پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران کراچی کے ضلع ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ ذونز میں چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 1275 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا
پولیس کی منشیات کیخلاف جاری مہم کے دوران کراچی کے مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے مالیت کی 63 کلو 437 گرام چرس، ہیروئین اور 01 کلو 818 گرام آئس/کرسٹال برآمد کی گئی ہے کراچی کے مختلف تھانوں سےگرفتار اسٹریٹ کرمنلز سے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال شدہ 142 سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن تحویل میں لے لیا گیا ہے کراچی پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر چھینی و چوری شدہ 57 موٹرسائیکلیں اور 10 گاڑیاں برآمد کر کے تحویل میں لی گئیں ہیں کراچی پولیس چیف خادم حسین رند کا کہنا ہے پولیس کیجانب سے جرائم کےخاتمےامن وامان کی بحالی اور عوام کے تحفظ کیلئے کئے جانے والے اقدامات جاری رہینگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں