*DISTRICT KEAMARI POLICE*
*مورخہ 06 اکتوبر 2023*
*منشیات فروشی و گٹکا فروشی میں ملوث دو ملزمان گرفتار، قبضہ سے ایک کلو سے زائد منشیات و گٹکا ماوا برآمد*
ایس ایس پی ضلع کیماڑی *عارف اسلم راؤ* کی ہدایات پر ضلع کیماڑی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری۔
ایس ایچ او تھانہ موچکو *سب انسپکٹر سید محمد عدنان* کی اسٹاف کے ہمراہ کامیاب کاروائی۔
منشیات فروشی میں ملوث کامران عرف کامی نامی ملزم ایک کلو سے زائد منشیات سمیت گرفتار۔
ملزم کے قبضہ سے بوقت گرفتاری 1250 گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد ہوئی۔
ملزم کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری۔
جبکہ ایک اور کاروائی میں موچکو پولیس نے گٹکا ماوا سپلائی میں ملوث زولفقار نامی ملزم کو گرفتار کیا۔
ملزم کے قبضہ سے 320 عدد پڑیاں گٹکا ماوا اور زیراستعمال موٹرسائیکل برآمد کر کے مقدمہ درج کیا گیا۔
_