کراچي صوبائی سطح پر شروع ہونیوالی پولیو ڈراپس مہم کے حوالے سے آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ کی جانب سے پولیس کو رہنما ہدایات۔
سات روزہ پولیو ڈراپس مہم کی سیکیورٹی کے جملہ اقداماتکو تھانہ جات کی سطح پر باہم روابط کے تحت یقینی بنایا جائے.آئی جی سندھ
ممکنہ حساس یونین کونسلز میں انر اور آؤٹر کارڈن کی بنیاد پر پولیو ٹیمز کو سیکیورٹی فراہم کی جائے.آئی جی سندھ
ایسی تمام یوسیز میں پولیس کمانڈوز کوخصوصی ذمہ داریاں دی جائیں.آئی جی سندھحساس یوسیز میں متعلقہ پولیس اور کمانڈوز کے ساتھ ساتھ سادہ لباس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا جائے. رفعت مختار راجہ
رینڈم اسنیپ چیکنگ،پکٹنگ اور پیٹرولنگ کے دوران مستعد اورچوکنا رہتے ہوئے مشتبہ ومشکوک سرگرمیوں پر کڑی نگاہ رکھی جائے۔آئی جی سندھپولیوڈراپس مہم کے علاقوں میں ٹھوس سیکیورٹی کے ضمن میں رابطوں اور معلومات کی شیئرنگ کوہرسطح پر یقینی بنایاجائے۔آئی جی سندھ
ضلعی ایس ایس پیز سیکیورٹی اقدامات کی مانیٹرنگ اورمتعلقہ ایس ایچ اوز کو علاقوں میں موجود رہنےکاپابند بنائیں۔رفعت مختار راجہسات روزہ پولیو ڈراپس مہم مورخہ 02 تا 08,اکتوبر جاری رہیگی۔
پولیو ڈراپس مہم کی مانیٹرنگ کے لیئے سی پی او میں قائم مانییٹرنگ روم 24 گھنٹے مسلسل تین شفٹوں میں کام کریگا۔