خبر شامل کرتے ہیں یواےای سے ہمارے نمائندے عارف محمود قریشی اوورسیزبیوروچیف کی رپورٹ کے مطابق دوبئی کی شاہی حکومت کا رہائشیوں کے لیےحفظان صحت کےعین مطابق ایک شاندار اور احسن اقدام ، ہمیشہ کی طرح ہر حال میں پینے کاصاف اور فلٹرشدہ پانی مہیا کرنے کا عزم کیونکہ پانی صحت میں اضافہ کے لیے اہم کردار ادا کرتا ہے۔دوبئی میونسپلٹی نے دوبئی کین کے آغاز کے ذریعے 4 ملین سے زیادہ پلاسٹک کی بوتلوں کی ایک ریکارڈ بچت کی ہے۔دوبئی میونسپلٹی نےگزشتہ روز اعلان کیاہے کہ دوبئی کین اقدام کے ساتھ اس کی حکمت عملی اور شراکت داری نے پارکوں، ساحلوں اور عوامی بازاروں میں دس ریفل اسٹیشنوں کی تنصیب کے ذریعے 4 ملین سے زیادہ پلاسٹک کی بوتلوں کی کھپت کو کامیابی سے کم کیا ہے۔یہ اہم سنگ میل میونسپلٹی کی پائیداری کے لیے ثابت قدم عزم اور دوبئی کو ماحول دوست شہری زندگی کے لیے ایک ماڈل بنانے کے اس کے مشن کو تقویت دیتا ہے۔دوبئی میونسپل حکام نے کہا کہ یہ کوشش دوبئی کے پائیدار طریقوں کو فروغ دینے اور آنے والی نسلوں کے لیے ہمارے شہر کی خوبصورتی کو محفوظ رکھنے کے وسیع اہداف سے ہم آہنگ ہے۔اور ہمیں فخر ہےکہ متحدہ عرب امارات کی حکومت اپنے رہائشیوں کی خوشحالی اور ترقی کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

اکستان سمیت دنیا بھر میں محنت کشوں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے، غربت، بیروزگاری، مہنگائی اور کم اجرت آج کے دور میں مزدوروں کے بڑے مسائل ہیں۔ پتوکی سے محمد یاسین رپوٹ کر رہےہیں ملک بھر میں آج عام تعطیل ہے، تاہم محنت کشوں کے لیے منائے جانے والے دن بھی مزدور

نیورو پروستھیٹک دنیا بھر میں ایک ابھرتی ہوئی سائنس فیلڈ ہے جس میں ایسے آلات کی تیاری پر کام کیا جا رہا ہے جو اعصابی نظام سے منسلک ہو کر غیر فعال انسانی اعضاء کو دوبارہ فعال کر سکتے ہیں۔ اس کی ایک اہم مثال کوکلیئر امپلانٹ ہے، جسے عشروں سے سماعت کی بحالی کے لیے کان میں نصب کیا جا رہا ہے۔ اب اس فیلڈ میں مزید ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے یونیورسٹی آف نیو ساؤتھ ویلز

ٹیکساس کے جنگلات میں لگی آگ تاریخ کی دوسری سب سے بڑی آگ قرار امریکی ریاست ٹیکساس کے جنگلات میں لگی آگ کو تاریخ کی دوسری سب سے بڑی آگ قرار دیا گیا ہے۔ خبرایجنسی کے مطابق ٹیکساس کے جنگلات میں لگی آگ تیزی سے پھیل رہی ہے جس نے اب چھوٹے قصبوں اور مویشیوں کی چراگاہوں