219

مجرم جتنا مرضی طاقتور ہو قانون کے ہاتھوں سے بچ نہیں سکتا

جعلی اکاؤنٹس؛ اومنی گروپ کا چیف فنانشنل افسر لندن سے جدہ پہنچنے پر گرفتار*
راولپنڈی: جعلی اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ اسکینڈل میں ایف آئی اے کومطلوب اومنی گروپ کے چیف فنانشل آفیسر اسلم مسعود کو لندن سے جدہ پہنچنے پر انٹرپول نے گرفتارکرکے پاکستانی حکام کو باضابطہ آگاہ کر دیا ہے۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزم کی حوالگی اور پاکستان واپسی کیلیے ایک سے دو روز میں ٹیم تشکیل دی جائیگی۔آئی این پی کے مطابق ملزم اسلم مسعود منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے آغاز پر 9 جنوری کو پاکستان سے فرار ہوگیا تھا۔
ملزم اسلم مسعودکی گرفتاری بہت بڑی کامیابی قرار دی جا رہی ہے، 35 ارب سے شروع ہوکر ایک کھرب تک پہنچنے والے منی لانڈرنگ کیس میں ملوث افراد کے گرد تیزی سے گھیرا تنگ ہورہا ہے۔ملزم کو پاکستان منتقل کرنے کیلیے اقدامات شروع کردیے گئے ہیں۔…

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں