204

جرائم کا ایک اور باب بند

مبینہ پولیس مقابلہ میں خطرناک دہشت گرد ماراگیا ،ساتھی فرار ہونے میں کامیاب
٭٭٭
ڈیرہ اسماعیل خان کے نواحی علاقہ بگونی شمالی میں پولیس اور محکمہ انسداد دہشت گردی کی مشترکہ کاروائی ، مبینہ پولیس مقابلے کے دوران سنٹرل جیل حملے اور مشن موڑ باہو فلنگ سٹیشن کے قریب پولیس وین پر حملہ کرنے کے د و مختلف مقدمات میں انتہائی مطلوب دہشت گرد محمد عابد ہلاک ہوگیا ،ساتھی دہشت گرد فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ،ہلاک دہشت گرد کے قبضہ سے دو ہینڈ گرینیڈ ،پسٹل تیس بور اور ایمونیشن برآمد کرلیاگیا ،ہلاک دہشت گرد کی لاش لواحقین کے حوالے کردی گئی ،سی ٹی ڈی پولیس نے ملزمان کے خلاف اقدام قتل پولیس پر حملہ کرنے اور دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب مقامی پولیس اور محکمہ انسداد دہشت گردی نے ڈیرہ کے نواحی علاقہ بگوانی شمالی میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کرنے کے لئے پانچ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر وہاں مشترکہ چھاپہ مارا ۔دوران چھاپہ زنی دہشت گردوں نے پولیس کو دیکھتے ہی پولیس پر حملہ کردیا اور اندھا دھند فائرنگ شروع

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں