181

فواد چوہدری کا اپنے حریف پے اندھا دھند وار

وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آصف زرداری سیاستدانوں کے بجائے وکلاء سے ملاقاتوں کو ترجیح دیں، اس مفت مشورے کا احساس ان کو ہفتوں میں نہیں دنوں میں ہوگا۔
وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آصف زرداری سیاستدانوں کے بجائے وکلاء سے ملاقاتوں کو ترجیح دیں، اس مفت مشورے کا احساس ان کو ہفتوں میں نہیں دنوں میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ قراردادوں سے حکومتیں نہیں جاتیں اس کے لیے ووٹ چاہیئں اور اب آصف زرداری کے پاس صرف نوٹ رہ گئے ہیں، ووٹ وہ نوٹ کمانے کے چکر میں کھو چکے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ سعودی عرب میں وزیراعظم کو ملنے والا احترام مسلم امہ میں پاکستان کے مقام کو ظاہر کرتا ہے، ریاض میں انتہائی مصروف دن منتظر ہے اور اب سے کچھ دیر بعد وزیراعظم کانفرنس بھی کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں