167

دکان میں گیس سلنڈر دھماکہ عمارت اور گاڑیاں تباہ۔

دکان میں گیس سلنڈر کے دھماکے سے عمارت تباہ، 9 گاڑیاں خاکستر۔

کراچی: نیلم کالونی میں عمارت میں قائم ایل پی جی گیس کی دکان میں سلنڈر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے باعث بھڑکنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

کلفٹن تھانے کی حدود نیلم کالونی میں 3 منزلہ رہائشی عمارت میں قائم ایل پی جی سلنڈرکی دکان میں رکھا ہوا گیس سلنڈر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کی آواز دور تک سنائی دی، علاقہ مکین خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے، دھماکے کے بعد لگنے والی آگ نے عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تاہم فلیٹ کے مکینوں نے بھاگ کر اپنی جان بچائی اور وہ عمارت سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں