سائبر کرائمز میں اضافہ، کئی شادیاں ختم، لوگوں کی زندگیاں تباہ۔
لاہور: سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ کرائمز میں کئی گنا اضافہ ہونے لگا۔
ایف آئی اے سابئر کرائم سیل لاہور ریجن کو ستمبر 2018 سے دسمبر 2018 تک 4 ہزار 974 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کی 998 درخواستیں بھی شامل ہیں۔
ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کے مطابق کئی لڑکیوں کی سوشل میڈیا پر نازیبا ویڈیو اور تصاویر آنے پر نکاح ختم ہو گئے تو کئی شادی کے بعد طلاق ملنے پر والدین کے گھر واپس آگئیں، جدید ترین ٹیکنالوجی انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا نے جہاں ترقی کے بے شمار دروازے کھولے تو وہیں اس کے غیر قانونی اور غیر اخلاقی استعمال نے لوگوں کی زندگیاں تباہ کر دیں۔