174

ریلوے اراضی خالی کرانے کیخلاف مچھر کالونی کی مکین بپھر گٸے۔

ریلوے اراضی خالی کرانے کیخلاف مچھر کالونی کے مکین بپھرگئے۔

کراچی: ماڑی پور روڈ پر مچھر کالونی کے مکین تجاوزات کے خلاف آپریشن پر گھروں سے باہر نکل آئے اور دھرنا دے کر ٹریفک معطل کر دیا۔

احتجاج کے باعث ماڑی پور روڈ کے دونوں ٹریک 6 گھنٹے سے زائد بند ہونے کی وجہ سے بدترین ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ میں سوار مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور وہ پیدل ہی اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگئے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ریلوے کی اراضی خالی کرانے کے لیے انسداد تجاوزات کا آپریشن روکا جائے اور ہمارے مکان اور دکانوں کو مسمار کرنے سے قبل متبادل جگہ فراہم کی جائے بصورت دیگر احتجاج جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں