186

آٸی جی پنجاب نے پولیس میں بھرتیوں کی منظوری دے دی۔

آئی جی پنجاب امجد سلیمی نے پولیس میں بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے، پہلے مرحلے میں پنجاب کے18اضلاع میں 4 ہزار بھرتیاں کی جائیں گی، بھرتیوں سے پولیس کی استعداد میں اضافہ ہوگا، سب سے زیادہ بھرتیاں لاہورمیں 1400کی جائیں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی جی پنجاب امجد سلیمی نے پولیس میں بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے۔
پہلے مرحلے میں پنجاب کے18 اضلاع میں 4 ہزار بھرتیاں کی جائیں گی۔ رپورٹ کے مطابق لاہور میں 1400، اٹک287، خوشاب21، ڈی جی خان153، راجن پور380، لودھراں 35، ملتان 176، میانوالی 113، بہاولپور، وہاڑی، مظفر گڑھ اور دیگر شہروں میں بھی بھرتیاں کی جائیں گی۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال پر فوری پولیس نظام میں اصلاحات کا فیصلہ کرلیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں سانحہ ساہیوال سے متعلق وزیراعظم کو جے آئی ٹی رپورٹ پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں وزیرمملکت برائے داخلہ، آئی جی پنجاب سمیت اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ وزیراعظم نے ذمہ دار اہلکاروں اور افسران کو کڑی سزا دینے کے ساتھ فوری طور پولیس نظام میں اصلاحات کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

تاکہ آئندہ اندوہناک واقعات سے بچا جاسکے اور عوام بلاخوف وخطر اپنی معاملات کو چلاسکیں۔ پولیس نظام میں اصلاحات وقت کی ضرورت بن چکی ہے۔ اسی طرح وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی ہوا۔اجلاس میں 17 نکاتی ایجنڈے پر غورکیا گیا۔اجلاس میں سانحہ ساہیوال کے حوالے سے بھی اظہار افسوس کیا گیا۔اجلاس میں وزیرخزانہ اسد عمر نے منی بجٹ اور معاشی صورتحال پر بریفنگ دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں