آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں شہباز شریف کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
لاہور: عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15 روز کی توسیع کردی۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے خلاف آشیانہ ہاؤسنگ کیس کی سماعت ہوئی جس میں جیل حکام نے شہباز شریف کو پیش نہ کرنے سے متعلق رپورٹ پیش کردی، رپورٹ میں کہا گیا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کررکھے ہیں لہذا قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے باعث شہباز شریف کو پیش نہیں کیا جاسکا۔
نیب پراسیکوٹر نے کہا کہ آشیانہ اقبال سکینڈل کیس میں ملزمان کو ریفرنس کی صاف کاپیاں فراہم کر دی گئیں،بعض دستاویزات چائنیز زبان میں ہیں جن کا ترجمہ کرکہ کاپیاں ائندہ سماعت پر ملزماں کو فراہم کردی جائیں گی۔