199

نادرا مرکز میں شناختی کارڈ چوری کرنے والا ملزم گرفتار۔

نادرا مرکز سے شناختی کارڈز چوری کرنے والا ملزم گرفتار۔

کراچی: رینجرز نےلانڈھی میں کارروائی کرتے ہوئے نادرا مرکز میں قومی شناختی کارڈ چوری کر نے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے چوری کیے گئے قومی شناختی کارڈ برآمد کر لیے۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق22 اور 23 جنوری کی درمیانی شب لانڈھی کے علاقے نادرا سینٹرسے شناختی کارڈ بمعہ فارم چوری ہونے کا واقعہ رو نماہوا تھا واقعے کی خبر ملتے ہی پاکستان رینجرز (سندھ) نے تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے واقع کے محرکات کا جائزہ لیتے ہوئے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرلانڈھی نمبر ساڑھے 3 میں کارروائی کرتے ہوئے چوری میں ملوث مرکزی ملزم ولید حسین ولد واجد حسین کو گرفتارکیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں