165

کراچی کی 500 عمارتیں گرانا ہوں گی۔سپریم کورٹ

کراچی کی کم از کم 500 عمارتیں گرانا ہوں گی، سپریم کورٹ۔

کراچی: غیر قانونی تجاوزات کیس میں جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے ہیں کہ اس شہر کی کم از کم 500 عمارتیں گرانا ہوں گی، شہر کی تباہی میں سب اداروں کی ملی بھگت شامل ہے۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں شہر میں غیر قانونی تجاوزات کیس کی سماعت ہوئی، سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کی رپورٹ مسترد کردی جب کہ عدالت نے کراچی کا انفراسٹرکچر تباہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے شہر کی تباہی پر سندھ حکومت کو فوری کابینہ کا اجلاس بلانے کا حکم دیا۔

سماعت کے دوران جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ ایڈووکیٹ جنرل صاحب، ہمیں لوریوں سے سولانے کی کوشش مت کریں، آپ لوگ کٹھ پتلیاں ہیں کس کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں، کراچی کی صورتحال پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ہمیں 1950 کے بعد والا اصل ماسٹر پلان لا کردیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں