سانحہ ساہیوال پر اپوزیشن سیاست نہ چمکائے، شاہ محمود قریشی۔
اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سانحہ ساہیوال کے قصورواروں کو سخت سزا دی جائے گی تاہم اپوزیشن اس معاملے پر سیاست نہ چمکائے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت ہوا جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج چونکہ بجٹ پیش ہونے جارہا ہے اس لیے آج ساہیوال واقعے کو اٹھانا مناسب نہیں تھا لیکن اپوزیشن لیڈر نے اس معاملے کو اٹھایا تو اب ہماری بھی سن لیں، ساہیوال واقعہ دل دہلا دینے والا ہے، دو دن سے اس افسوسناک واقعے پر ایوان میں بحث ہورہی ہے جب کہ ساہیوال واقعے کی فوری طور پر مذمت کی گئی اور وزیراعلیٰ صاحب موقع پر پہنچے۔