سانحہ ساہیوال؛ حکومت پنجاب کا جےآئی ٹی کی ابتدائی رپورٹ منظرعام پر نہ لانے کا فیصلہ۔
لاہور: پنجاب حکومت نے سانحہ ساہیوال جے آئی ٹی کی ابتدائی رپورٹ منظر عام پر نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
لاہورمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیرقانون بشارت راجہ کا کہنا تھا کہ سانحہ ساہیوال کی ابتدائی رپورٹ منظر عام پر نہیں لاسکتے، جے آئی ٹی کی مکمل رپورٹ منظر عام پر لائی جائے گی، جے آئی ٹی کی ابتدائی رپورٹ کے تناظر میں جو اقدامات درکار تھے وہ اٹھالیے ہیں، جب تک جے آئی ٹی کی مکمل سفارشات نہیں آتی ابتدائی رپورٹ منظر عام پرنہیں لاسکتے جب کہ آج سانحہ ساہیوال کے حوالے سے امن وامان کی صورتحا ل پنجاب اسمبلی کے ایجنڈے پر رکھ لی ہے۔