143

منی بجٹ معشیت کی بحالی اور اعوام کو ریلیفدینا بڑا چیلنج۔

منی بجٹ، معیشت کی بحالی اور عوام کو ریلیف دینا بڑا چیلنج۔

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنے چھ ماہ کے مختصر دور میں دوسرا منی بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے۔

جس میں اگرچہ برآمدی شعبہ کیلئے ڈیوٹی و ٹیکسوں میں چھوٹ پر مبنی جامع ایکسپورٹ پروموشن پیکج متعارف کروایا جا رہا ہے وہیں مزید ٹیکس بھی لاگو کئے جا رہے ہیں اور یہ منی بجٹ حکومت کیلئے بڑی آزمائش سے کم نہیں ہے کیونکہ پہلے منی بجٹ سے پیدا ہونیوالی مہنگائی کے اثرات سے خوفزدہ عوام دوسرے منی بجٹ بارے کوئی اچھے خیالات نہیں رکھتے۔

اس سے ملک میں جو مہنگائی کا سیلاب آیا ہے اس نے عوام کیلئے جسم و جان کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل کردیا ہے۔ اگر حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کے پروگرام میں جانے کیلئے پیشگی اقدامات پر مبنی شرائط پوری کرنے کیلئے دوسرے منی بجٹ میں بھی عوام کو ریلیف دینے اور مہنگائی کے سیلاب کے آگے بند باندھنے کی بجائے ان ڈائریکٹ ٹیکسوں کے ذریعے اضافی ریونیو حاصل کرنے کی راہ اپنائی تو اس سے مہنگائی کا ایک نیا ریلا آئے گا اور خدشہ ہے کہ حکومت کی مخالفت بڑھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں