157

انصاف نہ ملا تو فروز پور روڈ بند کر دینگے۔ خلیل کا بھاٸی۔

انصاف نہ ملا تو 7 بجے فیروز پور روڈ بلاک کردیں گے، مقتول خلیل کا بھائی جلیل۔

لاہور: سانحہ ساہیوال میں جاں بحق ہونے والے خلیل کے بھائی جلیل نے کہا ہے کہ اگر انہیں انصاف نہ ملا تو وہ اور اس کے اہل خانہ دھرنا دے دیں گے۔
پنجاب حکومت نے سانحہ ساہیوال کی حقیقت جاننے کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دیتے ہوئے منگل کی شام 5 بجے تک اپنی رپورٹ پیش کرنے کا وقت دیا تھا اور ڈیڈ لائن گزرنے کے تقریباً 25 منٹ بعد جے آئی ٹی کے سربراہ نے اپنی رپورٹ پیش کردی، تاہم مقتول خلیل کے بھائی جلیل نے جے آئی ٹی کو ہی مسترد کردیا ہے۔

مقتول خلیل کے بھائی جلیل کا کہنا ہے کہ حکومتِ پنجاب کی جانب سے بنائی جانے والی جے آئی ٹی کو مسترد کرتے ہیں، حقائق سب کے سامنے ہیں کسی تحقیق کی ضرورت نہیں، اگر ہمیں انصاف نہ ملا تو 7 بجے فیروز پور روڈ بلاک کردیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں