148

سانحہ ساہیوال جے آٸی ٹی رپورٹ پیش کرنے میں ناکام ٹاٸم ختم

سانحہ ساہیوال کی جے آئی ٹی رپورٹ پیش کرنے کا وقت ختم۔

لاہور: سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے پاس اپنی رپورٹ پیش کرنے کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی ہے دوسری جانب ایوان وزیراعلیٰ نے سانحہ ساہیوال کی جے آئی ٹی کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی اعجاز شاہ کی میڈیا پر بیان بازی پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

پنجاب حکومت نے سانحہ ساہیوال کی حقیقت جاننے کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دیتے ہوئے منگل کی شام 5 بجے تک اپنی رپورٹ پیش کرنے کا وقت دیا تھا تاہم اب تک جے آئی ٹی کی رپورٹ پیش نہیں کی جاسکی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سانحہ ساہیوا ل پر اجلاس کے علاوہ دیگر اجلاس منسوخ کر دیئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ساہیوال کے افسوسناک واقعہ پر پوری قوم رنجیدہ اور غم میں ڈوبی ہوئی ہے،معصوم بچوں کے دکھ اورکرب کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا،پنجاب حکومت جاں بحق خلیل کے بچوں کوتنہا نہیں چھوڑے گی اور تمام تر ہمدردیاں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں۔ریاست اس خاندان کی کفالت میں کوئی کسرنہیں چھوڑے گی۔جنہوں نے یہ ظلم کیا ہے وہ قانون کے مطابق سزا سے بچ نہیں پائیں گے،ظلم اور زیادتی کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے، پوری قوم انصاف ہوتا ہوا دیکھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں