152

سانحہ میں جو بھی ملوث پایا گیا اسے عبرت کا نشان بنا دیں گے۔شہریار آفریدی

سانحہ ساہیوال میں جو بھی ملوث پایا گیا اسے عبرت کا نشان بنایا جائے گا، شہریار آفریدی۔

پشاور: وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ پہلے انسان کا دشمن ماحول یا جانور تھے اور آج انسان کا سب سے بڑا دشمن انسان ہے۔

پشاور یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ پہلے انسان کا دشمن ماحول یا جانور تھے، آج انسان کا سب سے بڑا دشمن انسان ہے۔ آج انسان کو مذہب، زبان، مسلک اور رنگ کی بنیاد پر پرکھا جاتا ہے۔

بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہا کہ میں نا تو جج ہوں اور نا ہی وکیل، سانحہ ساہیوال پر جے آئی ٹی کی رپورٹ کے آنے تک انتظار کیجیے، سانحہ ساہیوال پر جے آئی ٹی رپورٹ پوری قوم دیکھے گی، اس میں جو بھی ملوث پایا گیا اسے عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں