135

ساہیوال متاثرین کو انصاف ملنی تک ان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہے۔نواز شریف

ساہیوال متاثرین کو انصاف ملنے تک ان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں، نواز شریف۔

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ساہیوال متاثرین کو انصاف ملنے تک ان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے ساہیوال واقعہ پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے پارٹی کو انصاف کی فراہمی تک متاثرین کا ساتھ دینے کی ہدایت کر دی۔

مسلم لیگ (ن) لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف بہت باہمت شخص ہیں، ان کے کچھ ٹیسٹ ہوئے ہیں جن کی رپورٹس زیادہ اچھی نہیں آئیں۔

خواجہ عمران نذیر نے بتایا کہ پروفیسر شاہد حمید کی سربراہی میں ڈاکٹروں کی ٹیم ان کا طبی معائنہ کررہی ہے اور ان کے مزید کچھ ٹیسٹ ہونے ہیں جبکہ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی اس موقع پر موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں