154

ٹریفک پولیس اہلکار کے قتل کے الزام میں ملزم گرفتار۔

کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکار کے قتل کے الزام میں خاتون سمیت 4 ملزم گرفتار۔

کراچی: شہر قائد میں ٹریفک پولیس اہلکار کے قتل کے الزام میں خاتون سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

سولجر بازار پولیس نے ٹریفک پولیس اہلکار احتشام کے قتل کے الزام میں خاتون سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان اور مقتول کا تعلق اندرون سندھ کھپرو سے ہے اور گرفتار خاتون مقتول کی رشتے دار ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق قتل کا واقعہ کسی لڑکی کے تنازع کے باعث پیش آیا۔

ایس ایچ او سولجر بازار سے رابطہ کرنے پر انہوں نے ملزمان کی گرفتاری سے لاعلمی کا اظہار کیا جبکہ سولجر بازار تھانے جانے پر ڈیوٹی افسر نے بتایا کہ خاتون سمیت چاروں ملزمان کو ایس ایچ خود تھانے لے کر آئے تھے اور انہوں نے ہدایات دیں تھیں کہ ملزمان سے کسی کو ملنے نہ دیا جائے کیونکہ ملزمان کی گرفتاری ڈی آئی جی یا ایس ایس پی پریس کانفرنس میں ظاہر کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں