پنجاب میں نایاب جنگلی جانوروں کی ای ٹیگنگ کا فیصلہ۔
لاہور: محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب نے نایاب جانوروں اورپرندوں کی غیرقانونی خریدوفروخت اوراسمگلنگ کی روک تھام کے لئے صوبے بھرمیں موجود بریڈنگ سینٹرزمیں موجود جانوروں اورپرندوں کاریکارڈجمع کرکے کمپیوٹررائزڈکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ تحفظ جنگلی حیات کی طرف سے صوبے کے تمام ڈسٹرکٹ وائلڈلائف آفیسروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے علاقوں میں موجود بریڈنگ سینٹرزکا ڈیٹاجمع کریں۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ وائلڈلائف آفیسر لاہورتنویرجنجوعہ نے باقاعدہ کام شروع کردیا ہے اورلاہورمیں موجود 80 فیصد بریڈنگ سینٹرزکاڈیٹا حاصل کرلیاگیا ہے۔ وائلڈلائف ذرائع کے مطابق محکمے پاس اس وقت صوبے میں موجود جنگلی حیات کی اقسام اورتعدادبارے کوئی حتمی اعدادوشمارموجود نہیں ہیں۔ پنجاب میں پہلی بارسرکاری اورغیرسرکاری تحویل میں رکھے گئے جنگلی جانوروں، پرندوں کا ریکارڈمرتب کیا جائے گا، اس منصوبے کا سربراہ میاں حفیظ احمد کوبنایاگیا یے جو گرین پاکستان منصوبے کے ڈائریکٹربھی ہیں۔