153

نواز شریف کو ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

نوازشریف کو طبی معائنے کے لیے اسپتال پہنچادیا گیا۔

لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف کو طبی معائنے کے لیے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور پہنچا دیا گیا۔
سابق وزیراعظم نوازشریف کو طبی معائنے کے لیے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور پہنچا دیا گیا، چیف ایگزیکٹو پی آئی سی ڈاکٹرز کے ہمراہ سابق وزیراعظم کا چیک اپ کریں گے، اسپتال انتظامیہ کے مطابق نوازشریف کے ممکنہ دو ٹیسٹ کیلئے ایکو اور تھیلم سکین مشینیں تیارکرلی گئیں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی اسپتال آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، ایمرجنسی وارڈز کے داخلی راستوں پر پولیس کی نفری تعینات ہے جب کہ مریضوں کے لواحقین کو وارڈ سے باہرنکال دیا گیا اور مریضوں کیلئے خصوصی اقدامات کیےگئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں