198

شہر قاٸد کا موسمی احوال جانیے اس رپورٹ میں۔

شہرقائد میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں، محکمہ موسمیات۔

کراچی: شہرقائد میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں جب کہ مطلع صاف رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرمیں آج بارش کا کوئی امکان نہیں جب کہ مطلع صاف رہے، دن بھر 5 سے 15 ناٹیکل میل کی رفتار سے شمال مغربی اور مغربی ہوائیں چلتی رہیں گی جب کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 سے 24 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جب کہ آج کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں