کے ڈی اے؛ ڈائریکٹر لینڈ نے اراضی کے کاموں پر پابندی لگا دی
کراچی: ادارہ ترقیات کراچی کے ڈائریکٹر لینڈ آصف میمن نے محکمہ کی تمام اراضی کے کاموں پر غیر اعلانیہ پابندی عائدکردی ہے جس سے کے ڈی اے کا ریونیو انتہا ئی کم ہوگیا ہے آصف میمن نے کے ڈی اے میں نیا گر وپ تشکیل دے کر ڈی جی کے ڈی اے بننے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے تعینات کیے گئے ڈائریکٹر لینڈ آصف میمن نے کے ڈی اے کی اراضی کے تمام امور بند کردیے ہیں جس سے لینڈ کا ریونیو نہ ہو نے کے برابر رہ گیا ہے، ذرا ئع کا کہنا ہے کہ آصف میمن ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے کے احکاما ت کے بجائے سیکریٹری بلدیات سے احکامات وصول کرتے ہیں، آصف میمن نے لینڈ میں خریدوفروخت سمیت تمام امور میں رخنہ ڈالنا شروع کردیا ہے جس کی وجہ سے عام شہری شدید مشکلات سے دوچار ہیں، آصف میمن نے کے ڈی اے میں ایک گر وپ تشکیل دے دیا ہے جو ڈی جی کے ڈی اے سمیع صدیقی کو ناکام بناکر آصف میمن کو ڈی جی کے ڈے اے بنانے کی کوشش کررہا ہے اس سلسلے میں سیکریٹری بلدیات کی آصف میمن کو مکمل حمایت حاصل ہے۔