160

2020 میں پاکستان پولیو فری ملک بن جاۓ گا۔

افغان بارڈرپر باڑمکمل ہونے سے ملک پولیوفری ہوجائے گا، فوکل پرسن۔

اسلام آباد: پاک افغان بارڈر پر باڑ کی تنصیب کے بعد جنوری 2020 تک پاکستان سے پولیووائرس کامکمل خاتمہ یقینی ہے۔

وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد پولیو مہم نے کہاہے کہ 2011 میں ایبٹ آباد واقعہ نے پولیو پروگرام کی کمر توڑ کررکھ دی تھی، پولیو ویکسین سے مردوں میں بانجھ پن پیدا نہیں ہوسکتا، قبائلی لوگوں کو یہ بات سمجھانا ایک ہدف ہے۔ وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد پولیو بابر بن عطا نے خصوصی گفتگو میں یہ دعویٰ کیاکہ آئندہ سال پاکستان سے پولیووائرس کا مکمل خاتمہ حقیقت ثابت ہوگا، پاک افغان بارڈر پر زیرتکمیل باڑ 45 فیصد مکمل ہو چکی ہے،دسمبر 2019 تک اس باڑ کی تکمیل سے افغانستان سے آنیوالا پولیو وائرس مکمل بند ہو جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں