حکومت کاغیر قانونی موبائل فونزضبط کرنے کافیصلہ۔
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک بھر سے غیر قانونی موبائل فونزضبط کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پکڑے اور ضبط کیے جانے والے موبائل فون چھڑانے کیلیے صارفین، تاجروں، دکانداروں و درآمد کنندگان کو ڈیوٹی و ٹیکسوں کے ساتھ 10 فیصد جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔
درآمد کنندگان و صارفین سے غیر قانونی موبائل فون پر 250 سے 1500 روپے تک فکس سیلز ٹیکس کے علاوہ ایڈوانس سیلز ٹیکس، ایڈوانس انکم ٹیکس و دیگر ٹیکسوں کی مد میں اوسطاً 15 سے 20 فیصد ڈیوٹی و ٹیکس اورٹیکسوں کی مجموعی رقم کے 15 فیصد کے برابر جرمانہ عائد کیاجائیگا۔ اس ضمن میں ایف بی آر کی جانب سے باضابطہ طور پر 2 نوٹیفکیشن جاری کیے گئے۔