چینی قونصل خانے پر حملے میں ’را‘ ملوث ہے، کراچی پولیس چیف۔
کراچی: ایڈیشنل آئی جی سندھ ڈاکٹر امیر شیخ کا کہنا ہے کہ چینی قونصل خانے پر حملے میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ ملوث ہے اور اس کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی۔
پولیس چیف کراچی ڈاکٹرامیرشیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چینی قونصل خانے پر حملے میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ ملوث ہے، بھارت اب بھی ہمارے خلاف متحرک ہے،اس کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی۔ حملے کا مقصد سی پیک منصوبے میں دراڑ ڈالنا تھا اورقونصل خانے پر حملے کے لئے اسلحہ ٹرین سے لایا گیا۔
ایڈیشنل آئی جی سندھ امیرشیخ نے کہا کہ حملہ آور قونصل خانے کے عملے کویرغمال بنانا چاہتے تھے، ملزمان بلدیہ کے علاقے میں آکررہتے رہے، چارماہ کے مختلف اوقات میں آکرریکی کرتے رہے۔ پولیس چیف نے کہا کہ حملے کے ماسٹرمائںڈ اسلم عرف اچھوکی موت کی ابھی تصدیق نہیں ہوئی، حملے میں ملوث 5 سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزموں میں بی ایل اے کے لوگ شامل ہیں جب کہ بی ایل اے کی کمان اس وقت بشیرزیب کے پاس ہے۔