142

چور چور ڈاکو ڈاکو کہنے والوں کی باجی ہی چور نکلی۔ مریم اورنگزیب

چور چور ڈاکو ڈاکو کہنے والوں کی باجی ہی چور نکلیں، مریم اورنگزیب۔

اسلام آباد: ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ چور چور ڈاکو ڈاکو کہنے والوں کی باجی ہی چور نکلیں جب کہ عمران صاحب علیمہ باجی کی چوری پر جے آئی ٹی کب بنائیں گے۔

سابق وزیر اطلاعات اور ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے فواد چوہدری کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ چوروں کی بارات ہے، حکومت کے دولہا وزیراعظم عمران صاحب ہیں، علیمہ باجی وزیراعظم عمران خان کی بے نامی دار ہیں، چور چور ڈاکو ڈاکو کہنے والوں کی باجی چور نکلیں، کیا تھے وہ ذرائع جن سے اربوں کی غیر قانونی جائیداد خریدی گئیں، علیمہ باجی کے غیر قانونی جائیداد کے ذرائع چندے، تعلیم کے پیسے اور پاکستان تحریک انصاف کے جعلی اکاؤنٹس ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں