149

پی ٹی آٸی کا ایک اور یو ٹرن زرداری کے خلاف نا اہلی ریفرنس واپس لے لیا۔

پاکستان تحریک انصاف نے آصف زرداری کیخلاف نااہلی ریفرنس واپس لے لیا۔ الیکشن کمیشن نے پٹیشن واپس لینے کیلئے تحریری درخواست دینے کی ہدایت کر دی۔

پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے آصف زرداری کیخلاف مصدقہ شواہد ملے ہیں، معاملہ سپریم کورٹ لے جانا چاہتے ہیں۔

یاد رہے پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے امریکا میں مبینہ فلیٹ چھپانے کے الزام میں سابق صدر آصف زرداری کے خلاف نااہلی کے لئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا سابق صدر این اے 213 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے، آصف زرداری نیویارک میں قائم اپارٹمنٹ کے مالک ہے، الیکشن کمیشن میں جمع اثاثوں میں اس اپارٹمنٹ کا ذکر نہیں ہے، اثاثے چھپانا آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے زمرے میں آتا ہے، آئین کے مطابق آصف علی زرداری صادق اور امین نہیں رہے، سابق صدر کو نااہل قرار دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں