ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ زڑکنی میں پولیس نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا جبکہ کے کلاچی میں سڑک کے کنارے نصب بم دھماکے سے دو پولیس اہلکار ذخمی ہوگئے۔






ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ زڑکنی میں پولیس اور سیکورٹی اداروں نے مختلف علاقوں میں سرچ اپریشن کے دوران سڑک کے کنارے نصب دو بموں کو بروقت کاروائی کرکے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے نکارہ بنا دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سڑک کے کنارے نصب بموں سے پولیس اور سیکورٹی اداروں کو نشانہ بنایا جاتا لیکن بروقت کاروائی سے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا جبکہ تحصیل کلاچی میں پویس وین کو سڑک کے کنارے نصب بم سے اس وقت نشانہ بنایا گیا جب پویس وین اہلکاروں کو مختف چیک پوسٹوں پر ڈیوٹی کے لیئے پہنچانے جاری تھی کہ سڑک کنارے نصب بم پویس وین کے قریب زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے پولیس وین کا ڈرائیور ظہور اور سپاہی فرید شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طورپر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کردیا گیا ہے۔ زرائع کے مطابق پولیس اور سیکورٹی اداروں نے کلاچی کے مختف عاقوں میں سرچ اپریشن شروع کردیا ہے اور مشکوک افراد کی گرفتاری کی بھی اطلاعات ہیں۔