140

فیاض چوہان کی بد کلامی پر صحافیوں پریس گیلری سے واک آٶٹ۔

فیاض چوہان کی بدکلامی پر صحافیوں کا پریس گیلری سے واک آوٹ۔

لاہور: صوبائی وزیراطلاعات ونشریات فیاض الحسن چوہان کے رویے کے خلاف متحدہ اپوزیشن نے صحافیوں کے ہمراہ بائیکاٹ کردیا۔

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے بات کے لیے آئے تو وہاں موجود صحافیوں نے بائیکاٹ کے نعرے لگادیے، فیاض چوہان ڈائس پر کھڑے رہے لیکن صحافیوں نے انہیں بات نہ کرنے دی، وہ کچھ دیر انتظار کے بعد بات کیے بغیر چلے گئے۔

اس سے قبل صحافیوں نے پریس گیلری سے واک آوٹ کیا تو پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے بھی فیاض چوہان کے خلاف نعرے لگائے اور صحافیوں کے ہمراہ ہی واک آؤٹ کرگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں