151

عمران خان کے خلاف کارواٸی نیب کیلیے چیلنج ہے۔حمزہ شہباز

عمران خان کے خلاف کارروائی نیب کیلئے ایک چیلنج ہے، حمزہ شہباز۔

لاہور:زنجیرنیوز(عالمگیرچوہدری)حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عمران خان نیب کے پیچھے چھپنا چھوڑ دیں جب کہ عمران خان کے خلاف کارروائی نیب کیلئے اب ایک چیلنج ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت کی صورتحال پر تشویش ہے، جب حکومت چھوڑی گروتھ ریٹ 6 فیصد تھااور اب 3 فیصد ہوگیاہے، معیشت کی حالت پر سب پریشان ہیں، روپے کی قدر کم ہونے پر ایکسپورٹس بڑھتی ہیں، پہلی دفعہ ایسا ہورہا روپے کی قدر کے ساتھ برآمدات میں بھی کمی آگئی ہے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ پاکستان کی معیشت وینٹی لیٹر پر اور عوام سکتے میں ہیں، ایٹمی قوت کو آج بھیکاری کی شکل میں پیش کیا جارہاہے، پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ میں اربوں ڈوب گئے، حکومت نے غریب سے روزگار چھین لیا، اس کی جھوپڑی گرا دی ہے، بنی گالہ کے تجاوزات غریب کی جھونپڑی کو منہ چڑھاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں