جہاں کرپشن نظر آئی سخت ایکشن ہوگا، چیف جسٹس۔
اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ جہاں بدعنوانی نظر آئی اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔
سپریم کورٹ میں نجی بجلی گھروں انڈی پینڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کو اضافی ادائیگیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تو سیکرٹری توانائی ڈویژن عدالت میں پیش ہوئے۔
جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ ملک میں 10 آئی پی پیز کو 159 ملین (15 کروڑ 90 لاکھ روپے) فی کس اضافی دیے گئے، شکایت یہ ہے کہ بجلی پیدا ہی نہیں ہوئی لیکن ادائیگیاں کردی گئیں۔
سیکرٹری پاور ڈویژن نے جواب دیا کہ حکومت نے آئی پی پیز سے معاہدہ کر رکھا ہے اور کپیسٹی (استعداد) کے مطابق ادائیگی کرتے ہیں، بجلی نہ خریدیں تب بھی ادائیگی کی جاتی ہے۔