پورٹ قاسم ؛ کمپنی کے بورڈآف ڈائریکٹر زمیں 2 بھارتی شامل ہونیکا انکشاف۔
اسلام آباد: پاکستان کی اسٹرٹیجک اہمیت کی حامل بندرگاہ پورٹ قاسم پرکام کرنیوالی کمپنی قاسم انٹرنیشنل ٹرمینل پاکستان لمیٹڈ کے بورڈآف ڈائریکٹرز میں دو بھارتی باشندے شامل کیے جانیکاانکشاف ہواہے۔
جس کیلیے سیکیورٹیزاینڈایکسچینج کمیشن آف پاکستان کودستاویزات جمع کروا دی ہیںتاہم ایس ای سی پی نے قاسم انٹرنشل ٹرمینل پاکستان لمیٹڈکے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں بھارتی باشندوںکی نامزدگی کیلیے موصول ہونیوالے فارم29 پر معاملہ کلیئرنس کیلیے وزارت داخلہ کوبھجوادیاجبکہ بھارتی بانشدوںکو بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل کرنے کیلیے نامزدگی پر قاسم انٹرنیشنل پاکستان لمیٹڈاورمیسرز ڈی پی ورلڈ کی بھی سیکیورٹی کلیئرنس کیلیے وزارت داخلہ کولیٹر لکھ دیاگیا،ترجمان ایس ای پی کاکہناہے کہ قاسم انٹر نیشنل ٹرمینل پاکستان لمیٹڈ کی جانب سے بورڈآف ڈائریکٹرز کیلئے انکی شیئر ہولڈنگ کمپنی میسز ڈی پی ورلڈ کی جانب سے نامزد کیے جانیوالے دو بھارتی باشندوںکوشامل کرنے کے حوالے سے فائل کردہ ریٹرنزکو ابھی منظورنہیں کیاگیابلکہ سیکیورٹی کلیئرنس کیلیے وزارت داخلہ کو بھجوایا گیا ہے۔