169

نادہندہ, غیر رجسٹر , اوپن لیٹر گاڑیوں کے خلاف مہم شروع ۔

نادہندہ، غیر رجسٹرڈ اور اوپن لیٹر گاڑیوں کے خلاف مہم کل سے شروع ہوگی۔

کراچی: محکمہ ایکسائز ٹیکس نادہندہ، غیر رجسٹرڈ اور اوپن ٹرا نسفر لیٹر پر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف روڈ چیکنگ مہم 9 جنوری سے شروع کررہا ہے مہم 15 جنوری تک جاری رہے گی۔

یہ بات صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، انسداد منشیات و پارلیمانی امور مکیش کمار چاؤلہ نے اپنے دفتر میں اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے کہی اجلاس کو بریفنگ میں ڈائریکٹر جنر ل شبیر احمد شیخ نے بتایا کہ روڈ چیکنگ مہم کے لیے افسرا ن و عملے پر مشتمل 11ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور یہ ٹیمیں کرا چی میں مزار قا ئد ،شا ہراہ قائدین ،مسلم آباد ،گلستان اسکول ،کھارادر ،کیماڑی ،کوئنزروڈ ،کلفٹن، باتھ آئی لینڈ ،ڈی ایچ اے قبرستان ،سین سیٹ بولیوارڈ روڈ ،طوبیٰ مسجد ،شاہین کمپلیکس ،پی آئی ڈی سی ،مائی کولا چی بائی پاس ،گلبائی ،کراؤن سینما ،پاکولاچورنگی ،جوہر چورنگی ،پہلوان گوٹھ، پی آئی بی کالونی، تین ہٹی ،سولجر بازار، لسبیلہ، سائٹ، منگھوپیر روڈ ،بنارس چورنگی ، حب ریور روڈ ،ملیر کنٹونمنٹ ،لانڈھی صنعتی ایریا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں