188

ابو ظہبی کے ولی عہد 7 روز سے پاکستان میں تھے کسی کو خبر بھی نہ ہوٸی یہ ہے تبدیلی۔

ابوظبی کے ولی عہد 7 روز سے پاکستان میں تھے، ذرائع کا دعوی۔

اسلام آباد: ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زیدالنہیان 7 روزسے پاکستان میں تھے، وہ7 روز سے فیملی سمیت چولستان میں مقیم تھے۔

ذرائع کے مطابق یکم جنوری کو ولی عہد ابوظہبی شیخ محمد بن زایدالنہیان چولستان آئے تھے وہ الحبیب ایئرپورٹ چانجنا چولستان کے مقام پر اترے تھے ، ان کے آنے سے قبل3 جہازوں میں ان کی سیکیورٹی پر مامور عملہ ، گاڑیاں ، باز اور کھانے پینے کا سامان اور خاندان کے کچھ افراد آئے تھے ، بعد ازاں وہ خود اپنے اہل وعیال سمیت تشریف لائے ، ان کے آنے پر چولستان کے طویل صحرامیں سیکورٹی کے بہت ہی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں