ای سی ایل نام نظرثانی، وفاقی کابینہ آج جائزہ لے گی۔
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے سپریم کورٹ کے سامنے سر تسلیم خم کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف زرداری سمیت 172افرادکے نام ای سی ایل میں ڈالے جانے کے معاملے پرنظرثانی کافیصلہ کرلیا اوریہ معاملہ کابینہ کے اجلاس کے ایجنڈ امیں شامل کرلیا۔
کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم کی صدارت میں وزیراعظم آفس میں ہوگا،ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کے لیے 20 نکاتی ایجنڈاجاری کیاگیااورای سی ایل سے متعلق معاملہ ایجنڈے کے چوتھے نمبر پر رکھا گیا، وزیراعظم آفس نے وزارت داخلہ اوروزارت قانون سے اس معاملے پررائے بھی طلب کرلی،آج کابینہ کے اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ اوروفاقی وزیرقانون اس معالے پرکابینہ کواپنی قانونی رائے اورمشورے دیں گے، ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کی طرف سے ہدایت آنے کے بعد وفاقی کابینہ اس معاملے پرمثبت اندازمیں غورکرے گی۔