173

9 سالہ مناہل سے زیادتی اور قتل کا ملزم گرفتار۔

نوشہرہ میں 9 سالہ مناہل سے زیادتی اورقتل کا ملزم گرفتار۔

نوشہرہ: خیبر پختون خوا پولیس نے کم سن بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق نوشہرہ میں 9 سالہ مناہل کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے کے الزام میں اس کے پڑوسی کو گرفتار کرلیا گیا۔ قاتل کی عمر 20 سال ہے جس کا نام یاسر ہے اور وہ مناہل کا پڑوسی ہے۔ واقعے کے گھناؤنے کردار نے ہمسایہ مناہل کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔

ڈی آئی جی مردان نے کیس کو کامیابی سے حل کرنے پر تفتیشی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انعامات دینے کا اعلان کیا ہے۔ پولیس ملزم نے مناہل کو اس لیے قتل کیا کیونکہ اسے ڈر تھا کہ وہ اپنے والد کو اس کے بارے میں نہ بتادے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں