نوشہرہ؛ 9 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل،لاش ٹکڑے ٹکڑے۔
نوشہرہ: نوشہرہ میذں درندوں نے 9سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرکے لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کردیے۔،
تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کلاں محلہ خاتوخیل کی رہائشی 9 سالہ بچی گزشتہ روز مدرسہ جانے کیلیے گھر سے نکلی اور واپس نہیں آئی، اگلے روز نامعلوم درندہ صفت ملزمان بچی کو ہوس کا نشانہ بنانے کے بعد بے دری سے قتل کرکے لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے باجوڑ قبرستان کے قریب پھینک کر فرار ہوگئے۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اورعوام نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ملزموں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلانے کامطالبہ کیا، بعدازاں ڈی پی او نوشہر ہ منصورامان نے خود جائے وقوع کا دورہ کیا اور ملزمان کی گرفتاری کیلیے ٹیم تشکیل دے دیں۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش اور ملزمان کی تلاش شروع کردی۔